Posted by: گونگا | نومبر 25, 2011

متفرق

ہے دل کے لیے موت مشینوں کی حکومت – احساسِ مروت کو کچل دیتے ہیں آلات

Posted by: گونگا | جون 22, 2009

عالمی کپ

گوہرِمقصود خود ملتا ہے، ہمت شرط ہے

مضطرب رہتا ہے ہر موتی ابھرنے کیلیئے

ٹی ۔ ۲۰  کرکٹ عالمی کپ ۲۰۰۹

Posted by: گونگا | مئی 24, 2009

زندگی

جب کبھی چلتی ہے گرم ہوا
تیری با نہیں چھپا لیتی ہیں مجھے
جب نکلتا ہے کوئی آنسو میرا
راہیں تیرے دل کی روک لیتی ہیں اسے

جب بھی برسا ہے آسماں مجھ پر
تیرے ہاتھوں کا سایہ ملا ہے مجھے
تیرا ساتھ میرے ہاتھ ، رہے ساتھ
میری زندگی! اور کیا چاہیے مجھے

Posted by: گونگا | اپریل 19, 2009

متفرق

تيرے نام سے جوڑا ہے اپنا نام
زندگي ميں کچھ اور کي چاہ نہيں
ہے ميري صبح اور شام تجھسے ہي
ميري منزل کي اور کوئي راہ نہيں

آسماں کي بلندي کو چھونا چاہتي ہوں
ساتھ تيرا ملے تو سفرِ راہ آساں ہو
پھر لاکھ کٹھنائيوں سے گزر ہو مرا
ہاتھ تيرا تھام لوں تو منزل نگاہ ہو

Posted by: گونگا | مارچ 14, 2009

پیغام

جس طرح ممکن ہو تعمیر چمن کرتے رہو
کام اپنا اے محبان وطن کرتے رہو

آندھیوں کا کیا بھروسہ، کیا بگولوں کا یقیں؟
روز اونچی اپنی دیوار چمن کرتے رہو

انتشار اک پیش خیمہ ہے زوال ملک کا
اتحاد قوم و ملت کا جتن کرتے رہو

پتی پتی پے چمن کی جان چھڑکو دوستو!
رات دن خدمات ارباب وطن کرتے رہو

Posted by: گونگا | مارچ 11, 2009

اسوہِ حسنہ

انقلابِ محمدی کی روح جبروتشدد کی روح نہ تھی۔ آپ کے ایک ہاتھ میں تلوار اور دوسرے ہاتھ میں کوڑا نہ تھا بلکہ یہ آپ ک اسؤہِ حسنہ کا اعجاز ہے کہ

ذہن بدل گئے

خیالات کی رو بدل گئی

نگاہ کا زاویہ بدل گیا

عادات و اطوار بدل گئے

رسم و رواج بدل گئے

حلال و حرام کے پیمانے

اور

جنگ و صلح کے انداز بدل گئے

لات و منات اور عزی کے پجاری

ایک خداکے سامنے جھک گئے

بت پرست، بت شکن بن گئے

راہزن، رہنما بن گئے

انسان قیدِ بندہ و آقا سے آزاد ہوا

آتش کدے بجھ گئے اور بیت اللھ آباد ہوا

عدل و احسان اور ایثار عام ہونے لگا

چادر اور چار دیواری کا احترام ہونے لگا

عورت کی عزت و شان بن گئی

اور

دنیا گہوارہِ امن و امان بن گئی

غرض کچھ اس ادا سے کی مریضوں کی مسیحائی

زمیں بدلی ،  زماں بدلا ،  جہاں نے زندگی پائی

Posted by: گونگا | مارچ 10, 2009

کردار

حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے کس فصیح انداز میں اپنے طرز فکر اور کردار کی تصویر کھینچی ہے

"عرفان میرا سرمایہ ہے۔

عقل میرے دین کی اصل ہے۔

محبت میری بنیاد ہے۔

شوق میری سواری ہے۔

ذکر الٰہی میرا مونس ہے۔

اعتماد میرا خزانہ ہے۔

حزن میرا رفیق ہے۔

علم میرا ہتھیار ہے۔

صبر میرا لباس ہے۔

خدا کی رضا میری غنیمت ہے۔

عاجزی میرے لئے وجہ اعزاز ہے۔

زہد میرا پیشہ ہے۔

یقین میری طاقت ہے۔

صدق میرا سفارشی ہے۔

اطاعت میرا بچاؤ ہے۔

جہاد میرا کردار ہے

اور

میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے”

وہ ایک سجدہ جسے تو گران سمجھتا ہے

ہزار سجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات

Posted by: گونگا | مارچ 9, 2009

سلام

سلام ہو حخرت ابراہیم علیہ سلام پر جو ہمارے لیۓ بیش بہا نعمت کی دعا کر گۓ

"ربنا وابعث فیھم رسولا منہم یتلوا علیہم ءایتک و یعلمھم الکتب والحکمۃ و یزکیہم ہ ( بقرۃ)129"

"اے ہمارے رب! ان (میری اولاد) میں پیغمبر مبعوث فرما، جو انہی میں سے ہو، انہیں تیری آیات پڑھ پڑھ کر سناۓ اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دے اور انہیں پاک صاف کرے۔”

چنانچہ

خلیل اللہ کی دعا کا ثمر
رسول بحر و بر
پیغمبراسود و احمر
خیرالبشر
نازش انسانیت
نگہبان آدمیت
پیکر جودوسخا
مصدرصبرورضا
باعث تخلیق ارض و سما
مصداق لولاک لما
ماہ عرب
مہر عجم
ایک مصلح
اور
معلم انقلاب
کی صورت میں
منثۂ شہود پر
ظہور پزیر ہوے۔

ہوئی پہلؤۓ آمنہ سے ہویدا
دعاۓ خلیل اور نوید مسیحا

Posted by: گونگا | مارچ 6, 2009

ہوا

اے کاش
میں ہوا ہوتی ، آپ کے جسم کو چھو کر آپ کو اپنے ہونے کا احساس دلاتی ۔
آپ میری ہی سانسوں میں سانس لیتے اور آپ کے منہ کی خوشبو سے میں ہی مہک اٹھتی۔
میں کبھی آپ کے بس میں تو نہ ہوتی لیکن عمر اور زندگی کے ہر رنگ کو آپ کے ساتھ گزارتی۔
آپ کی خوشی میں آپ کو سکون دیتی اور آپ کے غم میں، سارا غم لے کر اڑ جاتی۔
میں نظر تو نہ آتی لیکن آپ مجھے محسوس کرتے۔
میں کسی بھی انداز میں آپ میں سرائیت کر جاتی۔
آپ کے آنسوؤں کو سکھاتی، آپ کی آنکھوں کو سکوں دیتی۔
کاش میں ہوا ہی ہوتی،

Posted by: گونگا | دسمبر 31, 2008

سالِ نو

یھ سال ہو غلبۂ اسلام کا
آؤ ہم سب نیک ہو کر دیکھ لیں
منتشر رہ کر تو کچھ نہیں پایا
آؤ ہم اب ایک ہو کر دیکھ لیں

Older Posts »

زمرے